
راولپنڈی :پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمامحمدعامرصدیقی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے چیخیں اشرافیہ کی نکالتے نکالتے غریب عوا م ہی کی نکال دیںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں مسلسل اضافہ نے غریب کاجینادوبھرکردیا،غریب کے لئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل سے مشکل کردیاہے پیٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم ونا انصافی ہے جمہوری حکومتیں عوامی حقوق کا تحفظ یقینی اور ان کی زندگیوں کو سہل بناتی ہیں اب اقدامات کا وقت ہے خواب دکھانے کا وقت گزرگیا ، عامر صدیقی نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیابھر میں کرونا وبا کی تباہی کے اثرات ختم ہونے کانام نہیں لے رہے لاک ڈاؤن کی کاروبای بندش سے کاروبارزندگی مفلوج ہو کررہ گئی دکانداروکاروباری دیہاڑی دار طبقہ کاروباری حالات کے سبب شدید مشکلات سے دوچار ہیں حالات نے انہیںڈپریشن کا مریض بنا دیاہے تبدیلی سرکار جب اپوزیشن میں تھی تو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آج کے مقابلے میں مہنگی ہونے کے باوجود قیمتوں میں کمی اور قیمت پینتالیس روپے تک لانے کا مطالبہ کرتی رہی، اب تبدیلی سرکار حکومت میں ہے لہذا انہیں پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتیں کم نہیں انتہائی کم کرنی چاہیے تا کہ اس کمی سے مہنگائی میں واضح کمی ہواورعام آدمی اس سے مستفیدہو سکیںیہ ریلیف ان کا حق ہے ، ان ثمرات سے ہی عام آدمی کی زندگی سہل ہوپائے گی تبھی ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن ہو گا۔
اشرافیہ کی چیخیں نکالنے کا وعدہ کرنے والی حکومت نے یہاں بھی یوٹرن لیتے ہوئے غریب عوام کی چیخیں نکال دیں


