پاکستانی نوجوان سعد عامر نے GRE امتحان میں 340 میں سے 339 نمبر حاصل کر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

 

لمز سے اکنامکس میں گریجوایشن کے علاوہ سعد قبل ازیں کیمبرج یونیورسٹی کے زیراہتمام او اور اے لیول میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کر چکے ہیں


اسلام آباد: لمز یونیورسٹی سے 2018ء میں اکنامکس میں گریجویشن کرنے والے پاکستانی نوجوان سعد عامر نے GRE امتحان میں 340 میں سے 339 نمبر حاصل کر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس سے قبل سعد عامر نے کیمبرج یونیورسٹی کے زیر اہتمام او ۔ اے لیول کے امتحانات میں بھی نمایاں پوزیشنی حاصل کی ہیں۔ او پی ایف کے ترجمان کے مطابق سعد عامر نے لمز یونیورسٹی سے 2018ء میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور ڈین کی اعزازی فہرست میں بھی شامل رہے۔ لمز میں اپنے قیام کے دوران مسلسل چار سال بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ اس وقت برٹش کونسل پاکستان کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی امریکہ کے ڈیوک فوکا بزنس اسکول سے سکالر شپ جیت لی ہے۔ جی آر ای امتحان میں 340 میں سے 339 نمبر حاصل کر کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ انہوں نے اپنی اس نمایاں کارکردگی کے باعث دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ پاکستانی طلباء کو بغیر کسی فیس کے مدد اور رہنمائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو نہ صرف جی آر ای امتحان بلکہ GMAT، IELTS، TOEFL اور دیگر معیاری امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔