اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی پھر نصف سنچری مکمل ہوگئی جب کہ کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ ڈیڑھ درجن تک پہنچ گئی۔وزئراعظم عمران خان کی جانب سے کرونا وائرس سے متعلق اپنے فوکل پرسن اور شوکت خانم اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی تعینات کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 50 ہوگئی ہے۔چند روز پہلے وزارت صحت کے معاون خصوصی ظفر مرزا اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر مستعفی ہوگئے تھے۔ کابینہ ڈویژن حکام کیمطابق وزیراعظم عمران خان کی نصف سنچری مکمل کرنے والے کابینہ میں غیر منتخب شخصیات کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی۔وفاقی وزراء کی تعداد 27 اور وزرا ء مملکت کی تعداد 4 ہے۔حکام کیمطابق وزیراعظم کی کابینہ میں 5 مشیر اور معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق معاون خصوصی تانیہ ایدروس کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے پر ابھی تک وزیراعظم نے نئی تقرری کا اعلان نہیں کیا۔
یاد رہے کہ ماضی میں وزیراعظم بننے سے قبل وہ اعلان کرتے رہے ہیں کہ ان کی کابینہ کی تعداد زیادہ سے زیادہ سترہ ہوگی



