سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا96واں یوم پیدائش 12 اگست کو منایا جارہا ہے


پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا96واں یوم پیدائش 12اگست بروز بدھ منایا گیا ۔ جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل عرصہ تک حکمران رہے ۔ جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے وہ 5 جولائی7 197ء کو ملک کے حکمران بنے اور گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میںان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے ۔