

پاکستان کے سابق صدرپرویز مشرف کی77ویں اور معروف پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی 46 ویں سالگرہ 11 اگست کو منائی گئی ۔پرویز مشرف پاکستان کے بارہویں صدر تھے ۔پرویز مشرف 12اکتوبر 1999ء سے لے کر 20نومبر 2002ء تک چیف ایگزیکٹو اور 18اگست 2008تک صدر پاکستان رہے ہیں وہ 11اگست1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف اوکاڑہ سے تعلق رکھتی ہیں ان کا ایک بیٹا بلال اور ایک بیٹی عالیہ رضا ہے جو دونوں شادی شدہ ہیں پرویز مشرفنے12اکتوبر1999ء کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کرکے اقتدار سنبھالا تھا وہ 9برس تک پاکستان کے حکمران رہے۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 46ویںسالگرہ بھی گیارہ اگست منگل کو منائی گئی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ تقاریب منعقد ہوئیں اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیںوہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میںریلیز ہوا ۔حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
پرویز مشرف کی 77 ویں اور معروف پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی 46 ویں سالگرہ منائی گئی




