نوازشریف فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ ، نیب پیشیوں کا بائیکاٹ ، جیل بھرو تحریک شروع کرنے پر مشاورت

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف نے جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جیل بھروتحریک شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو نیب پیشیاں نہ بھگتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں نے جیل بھروتحریک شروع کرنے اورمشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پراتفاق کیا۔ سابق وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ،حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے حکومت کخلا ف موقف کی نفی ہے۔ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا،مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے ،رہبر کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے،رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ موقف طے کیاجائے۔نوازشریف ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میری بیماری اور دور ہونے کی وجہ سے کمیونیکیشن نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ ذرائع مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو میں اپنے بہت قریب سمجھتا ہوں،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کومختلف مقدمات اورنیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا۔سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو نیب پیشیاں نہ بھگتنے کا مشورہ دے دیا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ کسی بھی پیشی پر کوئی بھی پارٹی رہنما نیب میں پیش نہ ہوں اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے جبکہ دونوں رہنماں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پربھی اتفاق کیا ہے۔