گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کا ای ٹیگنگ شروع کرنیکا فیصلہ

بین الاقوامی نمبر کی خفیہ پلیٹ گاڑی کے شیشوں میں لگے گی، ای ٹیگنگ کا جدید نظام ریڈیو فریکونسی کے ذریعے گاڑی کا کھوج لگایا جائے گا،ایکسائز حکام

 

اسلام آباد:گاڑیوں کی چوری روکنے کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے جدید قدم اٹھاتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے مطابق ای ٹیگنگ شروع کرنے کا فیصلہکیا ہے۔۔ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات کے تحت بین الاقوامی نمبر کی خفیہ پلیٹ گاڑی کے شیشوں میں لگے گی، ای ٹیگنگ کا جدید نظام ریڈیو فریکویسنی کے ذریعے گاڑی کا کھوج لگائے گا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسل نمبر پلیٹ کی انسٹالیشن جلد شروع ہو جائے گی، ایلومینیم شیٹنگ کے ساتھ نیا نمبر سسٹم لانچ کر رہے ہیں، جس میں کئی فیچر ہوں گے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگ بین الاقوامی طور پر تھرڈ نمبر پلیٹ کے طور پہ استعمال کی جاتی ہے، گاڑی کی نمبر پلیٹ کے ساتھ ٹیگ بھی دیئے جائیں گے۔