ہیپا ٹائٹس ختم کرنے کے دعوے، مریض تین ماہ سے ادویات کیلئے چکر لگانے پر مجبور

عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی….میانوالی میں ہیپا ٹائٹس کنٹرول کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے مفت ادویات کے وعدے کے باوجود تین ماہ سے مریضوں کو چکر پر چکر لگوائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میانوالی میں صوبائی حکومت نے ہیپا ٹائٹس کنٹرول پرو گرام شروع کیا تھا ، جس کے تحت مریضو ں کو مفت ادوییات دی جاتی تھیں مگر پچھلے تین ماہ سے اس پرو گرام کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مریضوں نے بتا یا کہ ہمیں روزانہ چکر لگوائے جاتے ہیں اس سے تو بہتر تھا کہ ہم ادویات کے بغیر ہی مر جاتے۔ حکومت نے ہمیں امید دلا کر اب منہ موڑ لیا ہے۔ دوسری طرف پروگرام کی انچارج ڈاکٹر انم بھی ہمارے ساتھ بد تمیزی سے پیش آتی ہیں۔ مریضوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں یا تو ادویات دی جائیں یا اس پروگرام کا پراپیگنڈہ بند کر دیا جائے