
ٹوکیو:آٹھ برس کی کوششوں کے بعد جاپان کی ایک کمپنی نے اڑے والی کار تیار کر لی ہے جس کی کامیاب پرواز بھی ہوچکی ۔2023 ء یہ کار فروخت کے لئے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی۔ اس کار میں 30 فٹ کی بلندی پر 30 منٹ تک پرواز کرنے کی صلاحیت ہے
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کمپنی اسکائے ڈرائیو نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹی پرواز کے لیے اڑنے والی کار کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ کمپنی نے کار اڑانے کی ویڈیو بھی وائرل کی جس میں ایک نشست والی کار کو اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہیلی کاپٹر نما کار 5 فٹ کی بلندی پر کم رفتار کے ساتھ فضا میں اڑ رہی ہے جب کہ اس میں بیٹھنے کے لیے صرف ایک شخص کی گنجائش ہے۔ کار کے فرنٹ پر چھوٹے پر بھی لگے ہوئے ہیں۔
کار معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا کی معاونت سے تیار کی گئی ہے جو مسلسل 30 منٹ تک 30 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کار کی تیاری میں گزشتہ 8 برس سے مصروف کمپنی نے کامیاب پرواز کے اس کار کی مارکیٹ میں دستیابی کے لیے 2023 کا وقت دیا ہے۔



