تحریک انصاف کی حکومت نااہل لوگوں کا ٹولہ ،جس کا کام صرف ڈھینگیں مارنا ہے،فرح جاوید رنا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) وومن ونگ کی سینئر رہنما و جنرل سیکرٹری فرح جاوید رانا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کا سیکرٹریٹ بنایا جائے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مہنگائی بے روزگاری نے عوام کی چینخیں نکال دی ہیں۔ اسلام آباد کی عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر شرمندہ ہے۔ سی ڈی اے کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا گیا۔ منتخب نمائندوں کو اختیارات سے محروم رکھ کر پی ٹی آئی نے ظلم کیا۔ لوگ نوازشریف کو یاد کر رہے ہیں۔ سی پیک نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرح جاوید نے کہاکہ نواز شریف کو عوام کی خدمت کرنے کی سزا دی گئی ہے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنا نوازشریف کا قصور بن گیا۔ پانامہ جیسے جعلی کیس بنا کر قائد عوام کو عوام سے دور کرنے کی سازش ناکام ہو چکی ہے۔سازش کے تحت وجود میں آنے والی عمران خان کی حکومت نے ملک کو تباہ کر دیاہے نئے پاکستان کا شوشہ چھوڑنیوالے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ فرح جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام پر عذاب بن کر گری ہے جب سے عمران خان کی حکومت بنی ہے ملک میں نحوست پھیل چکی ہے ہر شخص پریشان ہے یہ نااہل لوگوں کا ٹولہ ہے جن کا مقصد صرف ڈھینگیں مارناہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ(ن) کا سیکرٹریٹ وقت کی ضرورت ہے سیکرٹریٹ بننے سے عوام کے ساتھ رابطہ برقرار رہتا ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا سہرا نوازشریف کے سر ہے وہ وقت دور نہیں کہ جب چوتھی بار نوازشریف پاکستان کے وزیر اعظم بن کر ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔