ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل نہ ہوسکا ،مقدمہ درج اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع

اسلام آباد سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی اور سابق صحافی ساجد گوندل کے لاپتہ ہونیکی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاون میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں 2 اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال اور ایس پی رورل فاروق امجد بٹرکی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ مغوی کی بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور مغوی کو جلد سے جلد بازیاب کرایا جائے۔