ر ئوف کلاسرا اور عامر متین کو کو پروگرام مل گیا،پبلک ٹی وی پر نظر آئیں گے

اسلام آباد:طویل عرصے تک ٹی وی سکرین سے غائب رہنے والے ر ئوف کلاسرا اور عامر متین کو کو پروگرام مل گیا۔اب وہ پبلک ٹی وی کے پروگرام میں ‘زبان خلق’ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
صحافی و تجزیہ کار رف کلاسرا اور عامر متین کو ایک سال کے عرصے کے بعد ٹی وی پروگرام مل گیا۔ وہ پبلک نیوز کی سکرین پر نظر آئیں گے۔ ان کا نیا پروگرام پیر سے جمعرات تک رات 10 بجے نشر کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں رئوف کلاسرا اور عامر متین کا آپ نیوز پر چلنے والا پروگرام اچانک بند کردیا گیا تھا۔ اس کے بارے میں رف کلاسرا کا الزام ہے کہ 417 ارب روپے کا جی آئی ڈی سی سکینڈل بریک کرنے پر تحریک انصاف حکومت نے ان کا پروگرام بند کرایا تھا۔ تاہم ٹی وی پروگرام بند ہونے کے بعد رف کلاسرا یوٹیوب چینل چلا رہے تھے۔