سیکورٹی صورت حال تسلی بخش ہے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دیدی


اسلام آباد:نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد دورہ پاکستان کی منظوری دے دی، سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش سے گیارہ ستمبر کو راولپنڈی پہنچے گی۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورے سے قبل انتظامات کے لیے سیکیورٹی ماہرین ریگ ڈیکاسن اور ڈیوڈ سینئر نے لاہور اور راولپنڈی کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام صورتحال کی رپورٹ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھیجی ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے سیکیورٹی ایکسپرٹ کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ڈھاکہ میں موجود کیوی کپتان ٹام لیتھم کو آگاہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منظوری دے دی ۔
ٹام لیتھم نے ڈھاکہ سے بیان میں کہا کہ انہیں رگ ڈکاسن کی رپورٹ پر یقین ہے وہ نیوزی لینڈ کے لئے طویل عرصے سے کام کر رہے ہیں، ریگ ڈیکاسن راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 11 ستمبر کو راولپنڈی میں آمد شیڈول ہے جبکہ پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔
ٰیاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔