چھ سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد پکڑا گیا، اہل محلہ نے درگت بنا کر حوالہ پولیس کر دیا

 

 

جہلم :6 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کرنے والے استاد کو گھر والوں نے پکڑلیا۔جہلم کے مشین محلہ نمبر 3 میں بچوں کو پڑھانیوالے استاد نے 6 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنیکی کوشش کی، تاہم اسے گھر والوں نے پکڑلیا۔گھر کے علیحدہ کمرے میں استاد بچوں کو پڑھا رہا تھا، ا س نے 2 بچوں کو جلدی چھٹی دے دی اور 6 سالہ بچی سے نازیبا حرکت کررہا تھا۔
گھر والوں نے اچانک کمرے کا دروازہ کھولا تو استاد کو بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے پایا، جس پر گھروالوں نے شورر مچا دیا۔گھر والوں کے شور مچانے پر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور اسے تشدد کرتے ہوئے چوک تک لے آئے اور وہاں بھی اس کی خوب درگت بنائی۔
پولیس تھانہ سٹی کی مداخلت پر مبینہ ملزم کو شہریوں نے چھوڑا، جو اسے تھانے لے گئی۔واقعے پر ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ذیادتی کی کوشش کے اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں۔