تھانہ بانگی خیل پولیس نے اسلحہ و منشیات پکڑ لی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی تھانہ بانگی خیل پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے محمد اسلام ولد میناہ رضا سکنہ روغان تبی سر سے 1200 گرام چرس معہ وٹک رقم 1700 روپے، خلیل الرحمن ولد عبدبادشاہ سکنہ نروبی سے 1290 گرام چرس معہ وٹک رقم مبلغ 1200روپے، عبدالرحمن عبدل ولد قادرخان سکنہ مرزینہ سے 1260 گرام چرس معہ وٹک رقم مبلغ 6000 روپے برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد حسین ولد ارشادگل سکنہ سندا سے کلاشنکوف معہ 05 کارتوس، عنصر یسٰین ولد سیف الرحمن سکنہ تبی سر سے پسٹل 30 بور معہ 03 گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ بانگی خیل میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر لیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے ایس ایچ اوبانگی خیل اورانکی ٹیم کواس کامیاب کاروائی پرشاباش دی اور نقد انعام سے نوازا۔ ترجمان میانوالی پولیس