اسلام آباد :خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (کے پی۔ بی او آئی ٹی) کے سی ای اوحسن داؤد نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت رشکئی سپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کی ترقی سے خیبر پختونخوا کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے مقامی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پیر کو حسن داؤد نے کہاکہ یہ پہلا خصوصی اقتصادی زون ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں قائم کیا جا رہا ہے۔ پاک افغان طورخم بارڈر سے قریب ہونے کی وجہ سے اس سپیشل اکنامک زون کے اندر تیار ہونے والی اشیا آسانی سے افغانستان برآمد کی جاسکتی ہیں۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون ملک میں بلاواسطہ بیرونی سرمایہ کاری لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون کو پورے علاقے میں وسائل اور صنعتی پیداوار کے حوالے سے نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ سی پیک راہداری کے پہلے سنگم پر واقع ہونے اور پشاور کے ہوائی اڈے اور ایم ایل ون کے قریب ہونے کی وجہ سے اسے منفرد مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ زون ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جو 12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی لاگت سے تین مراحل میں تعمیر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زون پشاور طورخم موٹر وے اور ایم ایل ون کی تعمیر کے بعد پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لئے برآمدات کے مرکز کے طورپر سہولت فراہم کرے گا۔
Related Posts

تحریک انصاف اور اے این پی کا فاٹا اصلاحات کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا
- Rizwan Malik
- October 9, 2017
- 0
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور اے این پی نے فاٹا اصلاحات کے لیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دے دیا۔ تحریک انصاف […]

پاکستانی ثقافت پر مبنی تاریخی فلم ’’راجہ رسالو‘‘ کا ریڈ کارپٹ ٹریلر راولپنڈی میں نمائش کے لیے پیش
- Rizwan Malik
- September 13, 2025
- 0
فیصل میر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’راجہ رسالو‘‘ ناظرین کو سسپینس اور جذبات سے بھرپور کہانی دکھائے گی نئیر علی، ارمان علی پاشا […]

معاشی مشکلات نے کامن ویلتھ گیمز کو متاثر کردیا
- Rizwan Malik
- October 29, 2024
- 0
2026 ء کوگلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں صرف 10 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ریسلنگ، ہاکی، ٹینس، کرکٹ اور اسکواش سمیت متعدد […]
