اسلام آباد:وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر جی14/1، 2 اور 3 میں اب تک 54 الاٹیز کو حتمی قبضے کے لیٹرز دے دیئے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکٹر جی۔14 میں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کے لئے 8 کے قریب الاٹیز نے 9 عدم اعتراضی سرٹیفکیٹ (این او سی) کے اجراء کیلئے درخواست دی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ 8 میں سے چار الاٹیز نے سیکٹر جی۔ 14/3 میں اپنے پلاٹوں پر مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وفاقی کابینہ نے مارچ 1995ء کو منعقدہ اپنے اجلاس میں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی تھی اور تنخواہوں کے ساتھ کرایہ بھی وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں شامل کر دیا تھا ۔
Related Posts

سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
- Rizwan Malik
- January 16, 2020
- 0
اسلام آباد: سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر […]

نیب کارروائیوں کے حوالے سے وفاقی بیوروکریسی کے خدشات بڑھ گئےبیشتر وزارتوں میں کام ٹھپ
- Rizwan Malik
- September 21, 2019
- 0
وفاقی بیورو کریسی نیب کے دباؤ سے نکلنے کا راستہ نکال رہی ہے، وفاقی سیکریٹری مواصلات کی سربراہی میں کمیٹی سفارشات تیار کرنا شروع ہوگئی […]

ممکن ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے قبل ہی انتخابات کروا دیے جائیں:خواجہ آصف
- Rizwan Malik
- May 11, 2022
- 0
یہ بھی ہو سکتا ہے نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے، جنرل فیض حمید کا نام بھی زیر غور […]
