موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔ ملزم 13روز بعد بھی آزاد ہے، اس دوران مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے بعد بھی پولیس ناکام ہے۔
لاہور پولیس نے ملزم عابد کی تصویروں پر مبنی پمفلٹ بھی جاری کردیا ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی نے تمام ضلعی پولیس افسران کو بھی ملزم کی گرفتاری کے لیے ہدایات جاری کردیں۔
سی آئی اے پولیس لاہور کے پمفلٹ میں موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کے 2 متوقع حلیے شائع کیے گئے ہیں۔

