
اسلام آباد:العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (ب) کے اسپیشل پراسیکیوٹر مستعفی ہوگئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ واثق ملک کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کو اپنا استعفی بھجوا چکے ہیں۔واضح رہے کہ واثق ملک نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔
تاہم ان کے استعفیٰ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب نیب حکام نے بتایا کہ واثق ملک اپنے معاہدے کا ایک ماہ مکمل ہونے سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔نیب حکام نے موقف اپنایا کہ واثق ملک کسی اختلاف پر نہیں بلکہ پریکٹس کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔
نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر قبل ازوقت مستعفی ، وجہ معلوم نہ ہوسکی



