سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے ریا چکروتی سمیت بارہ افراد پہلے ہی حراست میں ہیں

بالی وڈ اداکار دیپکا پاڈوکون نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس کے حوالے سے تفتیش کے دوران تین مرتبہ رو پڑئیں۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق گذشہ روز این سی بی نے دیپکا پاڈوکون سے پانچ گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔
اخبار کے مطابق تفتیش کے دوران دیپکا تین مرتبہ روئیں۔
رپورٹ کے مطابق دیپکا نے مبینہ طور پر منیجر کرشمہ پراکاش سے ’منشیات‘ کے حوالے سے کی گئی واٹس ایپ چیٹ کا بھی اعتراف کیا لیکن انہوں نے منشیات کے استعمال کے تمام دعوؤں کی تردید کر دی۔
گزشتہ دنوں اداکارہ دیپکا اور ان کی منیجر کرشمہ پراکاش کی 2017 کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر دیپکاپڈوکون ان سے منشیات منگوا رہی ہیں۔
اس چیٹ کے سامنے آنے کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دیپکا پاڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور اور راکول پریت سنگھ کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔



