لاہور:نامور قانون دان اے کے ڈوگر نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت چیئرمین مین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں ہی کر سکتے ہیں،موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت نے آئینی طریقہ کار کے برعکس کی۔ صدر نے وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کا انتظار کئے بغیر براہ راست چیئرمین نیب کی تقرری کر دی جبکہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت صدر پاکستان وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
Related Posts

کربلا یوم عاشور کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے اکتیس افراد جان بحق ننانوے زخمی، کوئی پاکستانی شامل نہیں ، دفتر خارجہ
- Rizwan Malik
- September 11, 2019
- 0
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کربلا میں بھگدڑ کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، جبکہ […]

پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی سازش ہورہی ہے :عمران خان
- Rizwan Malik
- August 12, 2022
- 0
میر جعفر ایسا چاہتے ہیں اور یہی بیرونی ایجنڈا بھی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ختم کیا جائےاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران […]
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو ہر صورت روکنے کا فیصلہ کر لیا مشاورت شروع پارلیمان کا اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- October 12, 2019
- 0
اسلام آباد : حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو ہر صورت روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے لئے اعلیٰ […]
