
ممبئی :کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کے جسم پر پڑنے والے بیماری کے اثرات کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ سامنے آنے والی تصویر میں سنجے دت کو انتہائی کمزور دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداح سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔
خیال رہے کہ سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا ممبئی میں علاج جاری ہے۔ وہ ایک کیمو تھراپی سیشن کے بعد بچوں سے ملنے دبئی چلے گئے تھے جس کے بعد اب وہ دوبارہ کیمو تھراپی کرانے ممبئی آئے ہیں۔سنجے دت نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور مداحوں نے ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا تھا۔ خاص طور پر ان کی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس نے تو کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔




