بلوچستان اسپیشل اکنامک زون کا ایک اہم اجلاس

 

سی پیک منصوبے خصوصی اقتصادی زونز میں دی گئی مراعات معدینات آئی ٹی تعمیراتی صنعتی سیاحت و دیگر شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

 

لورالائی(نامہ نگار) بلوچستان اسپیشل اکنامک زون کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل منعقد ہوا اجلا س میںصوبائی سیکرٹری صنعت وتجارت حافظ عبدالماجد سیکرٹری قانون محمد اکبر خان حریفال مینجنگ ڈائریکٹر لسبیلہ انڈسڑیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایوان صنعت وتجارت حب کے صدر ڈائریکٹر فنانس گوادر انڈسڑیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وز یر حاجی محمد خان طور اتمانخیل کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سرمایہ کاروں کو دی گئی سہولیات سی پیک منصوبے خصوصی اقتصادی زونز میں دی گئی مراعات معدینات آئی ٹی تعمیراتی صنعتی سیاحت و دیگر شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی کے وژن کے تحت اقدامات کا سلسلہ جاری ہے انہوںنے کہا کہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل خطہ ہے کیونکہ پاکستان جنوبی ایشیا ء میں سرمایہ کاری کا مرکز بننے جارہاہے تو اس سے بلوچستان اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث تجارتی مرکز ثابت ہوگا اس لئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال علیانی نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں صوبائی وزیر صنعت وتجارت وچیئرمین بلوچستان اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا بلوچستان میں بے شمار قیمتی قدرتی وسائل پائے جاتے ہیں جن میں سونا کاپر سنگ مرمر کوئلہ اور دیگر قیمتی معدنیات شامل ہیںاور لائیوسٹاک زراعت توانائی فشریز اور دیگر شعبوں میں بھی مزید سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور ہماری صوبائی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بھر پور مواقعے میسر ہیں حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کراچی سے نزدیک ہونے کے باعث سرمایہ کاری کیلئے بہت موزوں علاقہ ہے اس لئے یہاں پرخصوصی اقتصاد ی زون بھی قائم کیا گیا ہے۔