تاہم آخری بار ایسا کب ہوا انہوں نے بتانے سے گریز کیا

لاہور:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان پاکستانی فلم سٹارماہرہ خان کا پہلا پیار تھے،پاکستان کی خوبصورت اور معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرا سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا تاہم آخری بار ان کا دل کس پر آیا تھا انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
عالمی شہرت یافتہ اورلاتعداد ایوارڈزاپنے نام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔
اداکارہ بھی اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں اور پل پل کی خبریں دیتی رہتی ہیں، تاہم ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کا دل سب سے پہلے کس پر اور کب آیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔
اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔
اداکارہ نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل سٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی۔



