کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز پاکستان کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کے چاروں ابتدائی کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کر کے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن شان مسعود اور عابد علی نے سنچریاں بنائی تھیں جبکہ چوتھے دن کپتان اظہر علی اور بابر اعظم نے بھی سنچریاں سکور کر لیں۔ اس طرح چاروں ابتدائی کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کر کے ریکارڈ بناڈالا۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی ہوں۔اس سے قبل بھارت کے ابتدائی چار کھلاڑیوں نے 2007 میں بنگلا دیش کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بھارت کی جانب سے وسیم جعفر، دنیش کارتک، راہول ڈریوڈ اور سچن ٹنڈولکر نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔