52 سالانہ عرس غوثیہ کی تقریبات 17اور 18اکتوبر کو ملکوال مندی بہائولدین میں ہوں گی

 

اسلام آباد: تحصیل ملک وال، ضلع منڈی بہائوالدین میں52 ویںسالانہ عرس غوثیہ کی تقریبات 17اور 18اکتوبر کو ہو رہی ہیں۔دو روزہ عرس کی تقریبات پیر سید آغا بیدار بخت گیلانی سجادہ نشین درباربہگام شریف کی زیر صدارت ہوں گی ، عرس میں شرکت کے لیئے ملک کے کونے کونے سے عقیدت مند خواتین وحضرات ۔ مریدین، علماء کرام چند روز قبل ہی پہنچنا شروع ہوجاتے ہیں اور قرآن و سنت اور ایمان کی روح پرور محافل سے سیراب ہوتے ہیں، ملک وال میں عرس کی عظیم الشان تقریبات گزشتہ 52سال سے جاری ہیں۔