پولیس نے ہمارے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا، مریم نواز کا ٹویٹ
کراچی : پولیس نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے اور قبر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میںسابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد ، مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ(ن)کے رہنماء کیپٹن(ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے مریم نواز نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پولیس نے کراچی کے اس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں میں ٹھہری ہوئی تھی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے ضلعی شرقی کے پولیس تھانہ بریگیڈ میں وقاص احمد نامی شخص کی مدعیت میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی اور قبر کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر200 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیپٹن صفدر کو کس تھانے میں ٹھرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ باغ جناح میں ہونے والے جلسے میں شرکت سے قبل رہنماں اور کارکنان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی تھی۔اس وقت قائد اعظم کی قبر کے تعویز کے قریب کھڑے کیپٹن(ر) صفدر نے نعرے بازی شروع کردی اور دیگررہنماں اور کارکنان کے ہمراہ ووٹ کو عزت کو نعرے لگاتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کارکنان 10 گھنٹے سے مسلسل احتجاج کرتے ہوئے تھانے کے باہر موجود تھے۔


کراچی :
پولیس نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے اور قبر کی بے حرمتی کرنے کے الزام میںسابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد ، مریم نواز کے شوہر اور مسلم لیگ(ن)کے رہنماء کیپٹن(ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے مریم نواز نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پولیس نے کراچی کے اس ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا جہاں میں ٹھہری ہوئی تھی اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتار کرلیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کراچی کے ضلعی شرقی کے پولیس تھانہ بریگیڈ میں وقاص احمد نامی شخص کی مدعیت میں مزار قائد کے تقدس کی پامالی اور قبر کی بے حرمتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر200 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیپٹن صفدر کو کس تھانے میں ٹھرایا گیا ہے۔