کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوگئی ، ذرائع
کراچی:سندھ کے محکمہ پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) مشتاق مہر سمیت کئی افسران نے ایک ساتھ دو ماہ کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے بعد پولیس فورس میں مایوسی پیدا ہوئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چھٹی پر جانے جانے والوں میں آئی جی سندھ مشتاق مہر، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس اور متعدد ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی چھٹی کی درخواست دے دی۔آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، کراچی کے تینوں زونل ڈی آئی جی ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ڈی آئی جی میرپورخاص نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملہ ان پر ہونے والی زبردستی کی وجہ سے انہوں نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس اور آرمی چیف کی جانب سے انکوائری کی یقین دہانی کے باوجود تاحال افسران نے چھٹی پر جانے کا فیصلہ واپس نہیں لیا ہے۔



