ایبٹ آباد:سی پیک کی تعمیر کے دوران پی کے38 اوراین اے17 میں متاثر ہونے والی سڑکوں کی دوبارہ بحالی کے حوالہ سے صوبائی وزیرمال قلندر خان لودھی کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سڑکوں کی دوبارہ بحالی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔اجلاس میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، چائنیز کنٹریکٹرز، سی پیک اتھارٹی، این ایچ اے اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ محکمہ جات چائنیز کنٹریکٹر کے ساتھ مل کر تمام سڑکوں کا دوبارہ معائنہ کریں گے اورباقی ماندہ سڑکوں کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
Related Posts

سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات آئی ایم ایف سے شیئرکرنےکا انکشاف
- Rizwan Malik
- August 9, 2019
- 0
لاہور:سینئر تجزیہ کار ڈاکٹردانش نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ سی پیک معاہدوں کی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کا انکشاف ہو اہے، آئی ایم ایف کی نمائندہ […]
تیسرے فریق کی شمولیت سے سی پیک کثیر الجہتی علاقائی تعاون کا حامل منصوبہ بن جائے گا، پروفیسر چینگ ژینگ
- Rizwan Malik
- January 23, 2021
- 0
اسلام آباد:ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹر پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا ہے کہ تیسرے فریق کی شمولیت سے سی […]

چین اور پاکستان کا ترش پھلوں کی بیماریوں سے نمٹنے کے لئے زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون
- Rizwan Malik
- May 21, 2023
- 0
گوانگ ژو (شِنہوا) پنجاب میں ترش پھلوں کے کچھ باغات میں حشرات اور پیتھوجینک فنگل ایجنٹوں پر قابو پانے کے لئے حشرات کو پھنسانے والے […]
