ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ،چئیرمین سینٹ نے فون پر خیریت دریافت کی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے دفاعی پیداوار کے چئیرمین اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ان کا گزشتہ شب کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔جنرل(ر)سینیٹرعبدالقیوم کو ملٹری ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کا شکار جنرل (ر) سینیٹر عبدالقیوم کو ٹیلی فون کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔سینیٹر جنرل(ر)عبدالقیوم نے تیماداری پر چئیرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔


