اسلام آباد: سی پیک کے تحت پاکستان میں 55 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئے ہیں۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق سی پیک کے تحت اب تک 25ارب ڈالرز کے منصوبوں پر کام مکمل کیاجاچکاہے ،جبکہ سی پیک کے آئندہ مرحلے میں زراعت ،تعلیم ،صحت سمیت اقتصادی زونز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں عوام کو ملازمتوں کے 55 ہزارسے زائد براہ راست مواقع میسر آئیں ہیں۔


