چیچہ وطنی ٹی ایچ کیو ہسپتال مریض اور اسکے رشتہ داروں کو دھکے,علاج کرنے سے انکار

چیچہ وطنی.رضوان احمد
چیچہ وطنی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک کا ایک اور واقعہ ۔ ہارڈ کے مریض اور اسکے رشتہ داروں کو دھکے دیئے ۔ مریض کو زبردستی ساہیوال ریفر کرنے کی کوشش۔علاج کرنے سے انکار تفصیلات کمطابق 39چودہ ایل کے رہائشی 19سالہ نوجوان ذوالفقار علی ولد محمد عالم کو گذشتہ روز شدید ہارٹ اٹیک آیا ۔ مریض کے ورثاء اس کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیکر آئے ۔ جسے ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سرجن تنو یر الحق اعوان نے مریض کے ورثاء کو کہا کہ آپ کے بیٹے کو ہارٹ اٹیک آیا ہے اسے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر جو کہ صبح ڈیوٹی پر موجود ہوں گئے ان کو لازمی چیک اپ کروائیں ۔ مریض کے بھائی دلشاد نے میڈیا سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے بھائی کو ڈاکٹر ثمر کاظمی چیک کروانے کیلئے لے گیا جہاں پر پہلے سے مریض موجود تھے ۔ڈاکٹر نے کچھ مریضوں کا چیک اپ کیا جبکہ میرا بھائی جو کہ انتہائی سیریز حالت میں تھا کا چیک اپ کرنے سے انکار کردیا کہ کل آنا ۔ کارڈیالوجی وارڈ میں ڈاکٹر ثمر کاظمی اور ایڈمن آفیسر ابو بکر کی نابینا ۔ سماعت اور قوت گویائی سے محروم دل کے مریض ذوالفقار ولد عالم قوم جٹ سکنہ 39 چودہ ایل کو 2 گھنٹے انتظار کرنے کے بعد مریض کو گارڈ سے دھکے دلواکر وارڈ سے باھر نکال ۔
نابینا ۔قوت سماعت ۔اور بولنے سے محروم مریض ذوالفقار ولد محمد عالم سکنہ 39 چودہ ایل کے ورثا کا کہنا تھا ھم 12 بجے ڈاکتر کے پاس وارڈ میں گئے 2 گھنٹے انتظار کر نے کے بعد ڈاکٹر ثمر کاظمی نے کہا ٹائم ختم ھو گیا میں اب مریض کو چیک نہیں کروں گا ا ۔