چیچہ وطنی(رضوان احمد )بورےوالا گزشتہ روز علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں ڈکیٹی کی واردات میں زخمی ہونے والے 307 کے رہائشی سابقہ نائب ناظم سردار محمد ڈوگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں چل بسے ورثاء نے احتجاج کر کے چونگی نمبر 5 پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا
روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں.. مظاہریں کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کی گرفتاری نہ ہوئی تو مقتول کی نعش رکھ کر دھرنا دیں گے۔اس موقع پر ڈی ایس پی بورےوالا ملک طاہر مجید نے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اس دوران کسان اتحاد کے ملک ذوالفقار اعوان فیض ڈوگر ، بشیر ڈوگر اور دیگر معزیزین نے ڈی ایس پی کے وعدہ پر اظہاراعتماد کر کے روڈ کھلوا دیا۔۔

