
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان بھی کورونا کا شکار ہوگئیں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق ایک اہم اطلاع دی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے ان تمام لوگوں کو بھی آگاہ کردیا ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے میرے ساتھ رابطے میں تھے اور جن کے ساتھ میں نے ملاقات کی تھی۔
ماہرہ خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ بالکل اچھی خبر نہیں ہے لیکن انشا اللہ میں بہت جلد ٹھیک ہوجاں گی۔اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خاطر اور دوسرے لوگوں کی جان کی خاطر براہِ کرم ماسک پہنیں اور ایس او پیز پر عمل کریں۔آخر میں انہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاں کی اپیل بھی کی۔
ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اداکارہ روبینہ اشرف، گلوکار جواد احمد، بہروز سبزواری، عثمان مختار، ندا یاسر، ماڈل علیزے گبول، صحیفہ جبار، امیر گیلانی، مریم نفیس اور واسع چوہدری سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

