نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل بھی کورونا کا شکار ہوگئے،ہسپتال میں داخل محبین سے خصوصی دعائوں کی درخواست

نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل نے ایک پیغام میں اپنے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق بتایا۔
انھوں نے لکھا کہ گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اطبا کے مشورے سے اسپتال داخل ہو گیا ہوں۔اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاں کی درخواست بھی کی ہے۔