حجاب نہ صرف عورت کا محافظ بلکہ جنت کی چابی بھی ہے، نور بخاری


لاہور : شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ نور بخاری کہتی ہیں کہ حجاب جنت کی چابی ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔نور بخاری کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں انہوں نے برقع اور حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔سابقہ اداکارہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف ایک حجاب نہیں ہے۔یہ نہ صرف عورت کا ایک بہترین محافظ ہے بلکہ یہ ہماری جنت کی چابی ہے۔