
سابق آزاد امیدوار ایں اے 53 جاوید انتظار نے اہل وطن اور سی ڈی اے ملازمین کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کے استحصالی نظام مزدور کے حق پر ڈاکہ ڈالتا ہے۔ ملازمین سی ڈی اے یونین انتخابات میں نئی قیادت سامنے لائیں گے۔ میں سی ڈی اے ایمپلائیز یونین پاشا گروپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ تمام سی ڈی اے ملازمین سے عزت کمال پاشا کو ووٹ دینے کی درخواست کرتا ہوں۔ وہ سی ڈی اے سینیٹیشن ہیڈ کوارٹرز میں نیوایئر کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے دیہی اور نواحی علاقوں میں بجلی گیس کنکشنز کی بحالی کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔مزدور اور عوام کے آئینی حقوق کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔جاوید انتظار نے فرحت کمال پاشا مرحوم کی سی ڈی اے ملازمین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزت کمال پاشا اور عامر خان سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کا تحفظ بخو بی کر سکتے ہیں۔ سی ڈی اے ملازمین نے نئے سال میں نئی قیادت کا چناؤ کریں ۔




