تیسرے فریق کی شمولیت سے سی پیک کثیر الجہتی علاقائی تعاون کا حامل منصوبہ بن جائے گا، پروفیسر چینگ ژینگ

 

اسلام آباد:ساتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لا کے وزٹر پروفیسر چینگ ژینگ نے کہا ہے کہ تیسرے فریق کی شمولیت سے سی پیک کثیر الجہتی علاقائی تعاون کا حامل منصوبہ بن جائے گا۔ انہوں نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اب یہ کثیرالجہتی علاقائی تعاون کے حامل منصوبے میں تبدیل ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ترقی سے بیلٹ اینڈ روڈ کمیونٹی کو وسعت ملے گی کیوں کہ جنوبی ایشیا کے پورے خطے کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیا ، مغربی ایشیا ، مشرق وسطی ، افریقہ اور دیگر دور دراز مقامات سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بین الاقوامی تعاون و کوآرڈینیشن ورکنگ گروپ کے دوسرے اجلاس میں فریقین نے سی پیک میں تیسری پارٹی کی شرکت کا خیر مقدم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔