اسلام آباد:سی پیک کے تحت تعمیر ہونے والے ہکلہ- ڈی آئی خان موٹر وے جون 2021 میں کھولی جائے گی،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سی پیک کے متعدد منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔ وزارت مواصلات نے آگاہ کیا ہے کہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹر وے جون 2021 میں عوام کے لئے کھولا جائے گا اور خضدار-بسمہ منصوبے کا 40 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔مزید برآں خوشاب -آواران موٹر وے اور سوات موٹروے کا دوسرے مرحلہ تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سی پیک پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سی پیک کو گیم چینجر اور پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی کا مظہر قرار دیا ہے۔ نیز انہوں نے سی پیک کو پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔


