اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکام رہی ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نظام انصاف میں اصلاحات لانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں اضافہ ہوا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم بہت بار وزارت قانون کو اصلاحات لانے کا کہہ چکے ہیں مگر اس کی رفتار بہت سست ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ بات صحیح ہے کہ حکومت اپنے وعدوں پر عمل نہیں کر رہی۔
اس سے قبل ایک بیان میں وہ کرپشن بڑھنے کا ذمہ دار صوبائی محکموں کو قرار دے چکے ہیں۔


