عمران دنیا بھر میں کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔ عامر مغل

This image has an empty alt attribute; its file name is amir-mughal.jpg


اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ جرات مندانہ پالیسیوں سے عمران خان کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کی دنیا معترف ہے_ پہلی بار وزیر اعظم عمران خان نے مسلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی کلیدی فورمز پر متعارف کروایا ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اس سے پہلے ادوار حکومت میں مسلہ کشمیر پر کبھی اتنا جرات مندانہ موقف نہیں اپنایا گیا جتنا عمران خان کی حکومت میں اٹھایا گیا ہے۔ عمران خان نے پہلی بار اقوام عالم کو مودی سرکار کا حقیقی چہرہ دکھایا ہے۔ اس سے پہلے قومی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مودی سرکار سے تعلقات بنانے کی باتیں ہوتی تھیں جس کی واضح مثال شریف فیملی کا انڈیا میں کاروباری تعلق اور مودی اور جندال کو بغیر ویزہ پاکستان بلانا ہے۔ انہوں نے کہا 5 اگست 2019 کو مودی سرکار نے متنازع بل سے کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کی کوشش کی اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا جس کے خلاف وزیر اعظم نے پوری دنیا میں آواز بلند کی۔ عامر مغل نیکہا وزیر اعظم کی موثر سفارتی پالیسیوں سے آج دنیا دہشت گرد مودی کے حقیقی دہشت گرد چہرے سے آشنا ہو چکی ہے۔ اب آزادی کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے اور عمران دور حکومت میں مسلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہو گا۔