بیجنگ:چینی میڈیا گروپ کے تحت بین الاقوامی ویڈیو نیوز ایجنسی نے دسویں عالمی ویڈیو میڈیا فورم کی آن لائن میزبانی کی ہے۔ دنیا کے 42 ممالک اور خطوں میں 56 میڈیا تنظیموں کے 63 شرکانے عالمی میڈیا کے باہمی تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شونگ نے اجلاس سے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ سی ایم جی عالمی میڈیا کے ساتھ پروگراموں کی شیئرنگ ، مشترکہ پروڈکشن اور براڈکاسٹنگ ، کاپی رائٹ ٹرانزیکشنز ، ٹیکنالوجی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ اور عہدیداران کے تبادلے کے معاملے میں اعلی سطح کے تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اعتماد سے ہی تعاون اور جیت جیت کا حصول ممکن ہے۔شن ہائی شونگ نے اکہا کہ موجودہ دنیا غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام سے دو چار ہے ، عالمی معیشت آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے ، اور بین الاقوامی نظم مستحکم نہیں ہے۔ صدر شی جن پنگ نے بار بار بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے تعاون پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے وقت تمام ممالک کو مشترکہ مشاورت ، مشترکہ شراکت ، اور مشترکہ فوائد کے اصول کے مطابق تعاون کرنا چاہیے۔
Related Posts
سی پیک پاک چین اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لئے ترجیحی منصوبہ ہے،اسد عمر
- Rizwan Malik
- February 5, 2021
- 0
وزارتیں / ڈویژن سی پیک منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھیں اور منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے ٹائم لائنز پر عمل کریں اسلام آباد:چین […]
سی پیک کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکام سی پیک اتھارٹی
- Rizwan Malik
- March 1, 2021
- 0
اسلام آباد:سی پیک کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں اہم […]

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری
- Rizwan Malik
- September 8, 2019
- 0
اسلام آباد:سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون کے حوالے سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔چین پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے انفراسٹرکچر […]
