
اسلام آباد:فرزانہ محمود کو آزاد عوام تحریک خواتین ونگ اسلام آباد کا چیف آرگنائزر نامزد کر دیا گیا ۔یہ فیصلہ چیئر مین اے اے ٹی ،سابق آزاد امیدوار قومی اسمبلی جاوید انتظار نے فرزانہ محمود سے تفصیلی ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ فرزانہ محمود کی قیادت میں خواتین ونگ منظم اور متحرک ہوگی ۔وقت ثابت کرے گا فرزانہ محمود کا اے اے ٹی میں شامل ہونا درست فیصلہ ہے۔آزاد عوام تحریک فلاحی و فکری تحریک ہے ۔جس کا منشور عوامی حقوق کا تحفظ ہے ۔اے اے ٹی وومن ونگ خواتین کے مسائل اور حقوق کا بطریق احسن تحفظ کرے گی۔چیف آرگنائزر اے اے ٹی وومن ونگ اسلام آباد فرزانہ محمود نے کہا کہ اے اے ٹی کی سوچ اور نظریے سے متفق ہوں۔خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے متحرک کردار ادا کروں گی ۔اے اے ٹی کے پلیٹ فارم سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی زور دار آواز بنوں گی ۔وومن کی رکنیت اور تنظیم سازی کا عمل تیز کروں گی ۔




