لاہور:پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)مزمل حسین سے ملاقات کی ، ملاقات میں واپڈا منصوبوں کی تعمیر میں چینی معاونت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے پانی اور پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر میں تعاون پرچین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی تعمیراتی کمپنیاں واپڈاکے کئی ایک منصوبوں پر کام کررہی ہیں جن میں دیامربھاشا ڈیم، مہمند ڈیم اور داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ ملک میں معاشی استحکام، غربت کے خاتمے اورمعاشرتی ترقی کے لئے ان منصوبوں کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے امید ظاہر کی کہ چینی تعمیراتی کمپنیاں ان منصوبوںکو مقررہ وقت اور مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا اپنے منصوبوں کے لئے چین کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا اور چینی اداروں کے درمیان اس معاونت میںآئندہ منصوبوں میں مزید اضافہ ہوگا۔چینی سفیر نے پاکستان میں پانی اور بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے واپڈا کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کئی عشروں سے ترقی کے سفر میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں ، پانی اور پن بجلی کے شعبوں میںترقی کے لئے چین کے اداروں کی معاونت جاری رہے گی۔
Related Posts
مضاربہ اسکینڈل کے ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت
- Rizwan Malik
- January 3, 2018
- 0
مضاربہ اسکینڈل کے ملزمان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی نہ ہونے پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب […]
انقلاب کی فصل تیار ہے ؟
- Rizwan Malik
- September 6, 2023
- 0
معاملات کی سنگینی کا اندازہ ہوتا تو بہت کچھ زمین پر ہوتا نظر آ جاتا نوسر باز کا معاملہ بعض ججوں کو شٹ اپ کال […]

اقراعزیز اور یاسر حسین کے انوکھے شادی کارڈ نے سب کی توجہ حاصل کر لی
- Rizwan Malik
- December 17, 2019
- 0
اقراعزیز اور یاسر حسین جو اپنی دوستی اور محبت کے حوالے سے اکثرخبروں کی زینت رہتے ہیں اب ان کی شادی کی تاریخ سامنے آئی […]
