وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چینی سفیر کی ملاقات، ایم ایل ون منصوبہ جلد شروع کر نے پر اتفاق

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔چینی سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو مزید استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائے گا ،یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے ،ایم ایل ون منصوبے پرتقریبا6.8ارب ڈالر خر چہ آئے گا، ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی۔ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی تک چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کام کر یں گے۔ وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیادونوں رہنماں کے درمیان دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اوروفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔