
ورلڈ بینک محکمہ ایکسائز کو جدید اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے دے گا۔ فنڈز پانچ سال میں اقساط کی شکل میں جاری ہوں گے۔ ورلڈ بینک 5 ارب روپے کے فنڈز محکمہ ایکسائز کو ٹیکس کولیکشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے دے گا۔ یہ فنڈز 5 سال کے دوران اقساط میں جاری کیے جائیں گے اور رواں سال پہلی قسط جاری ہوگی۔ اسی حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز ضوان شیروانی کا کہنا تھاکہ فنڈز سے انفراسٹرکچر، پراپرٹی ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس، ایکسائز ٹیکس، انٹرٹینمنٹ ٹیکس اور موٹر ٹیکس کا نظام بہتر کریں گے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ 5 سال میں بہتر نتائج دینے کی صورت میں محکمہ ایکسائز کو مزید 2 ارب روپے ملیں گے، اس سے پہلے سیالکوٹ میں کمپیوٹرائزیشن کیلئے ورلڈ بینک 2 نے ارب روپے دیئے تھے




