اسلام آباد:چینی سائنسدانوں نے درختوں کی پیداوار میں تیزی کے لیے جڑوں سے قلمیں لگانے کا منفرد طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ بدلتے موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ دنیا سے جنگلات کا خاتمہ ہے۔ جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کیلئے مختلف ممالک بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں۔ پودوں کے تناور درخت بننے میں طویل وقت درکار ہوتا ہے۔ اس حوالہ سے چین کے سائنسدانوں نے درختوں کی تیز رفتار پیداوار کیلئے قلمیں لگانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ درختوں کی قلمیں لگانے کے حوالہ سائنسی جریدے نیوفائیٹالوجسٹ میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جڑوں کو قلم کی صورت میں کاٹ کر لگانے سے درختوں کے بڑھنے کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے سینئر محقق لوکیمنگ نے کہا ہے کہ جڑوں کو کاٹ کر قلمیں لگانے کا طریقہ بڑا موثر ہے۔ جس کے نتیجہ میں درختوں کی بڑھوتری کی شرح روائتی طریقوں سے لگائے جانے والے درختوں کے مقابلہ میں تیز ہو جاتی ہے۔
Related Posts
فواد چوہدری کریز میں رہ کھر کھیلیں، نو بال پر چھکے نہ لگائیں، فردوس عاشق
- Rizwan Malik
- جون 5, 2019
- 0
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں منگل کو عید کا فیصلہ درست […]

قومی ٹیم کو نمبر ون ٹیم بنانے کا انعام، ورلڈکپ تک بابر کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
- Rizwan Malik
- مئی 7, 2023
- 0
نیوزی لینڈ سے سیریز کے دوران بابر اعظم اعدادو شمار کے لحاظ سے وائٹ بال کرکٹ کے عظیم ترین پاکستانی بلے باز بھی بن گئے […]

ملک کے تمام فیصلے آرمی چیف کر رہا ہے: عمران خان
- Rizwan Malik
- مارچ 17, 2023
- 0
اسٹیبلشمنٹ سے میری مراد ایک آدمی ہے اور وہ ایک آدمی آرمی چیف ہے، وائس آف امریکہ کو انٹرویو اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین […]
