
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی رکن نوجوان کشمیر ی رہنماء کنول حیات نے کہا ہے کہ 23 فروری کا دن کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے ۔منگل کو ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے آج ہی کے دن بھارتی درندوں نے مظلوم کشمیری خواتین پر جو مظالم ڈھائے کئی سال بعد بھی اس کا سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا یہ ایسا زخم ہے جو کبھی بھر نہیں سکا اور ہمیشہ تازہ ہی رہا لیکن تئیس فروری کے دن اس کی شدت اور بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے اس پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ آج تک دنیا اس پر خاموش ہے ۔ نہ جانے دنیا ان مظلوموں پر ہونے والے مظالم پر کب تک خاموش رہے گی۔


