اسلام آباد:چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے ایک انٹرویو میں سی پیک میں تیسرے ملک کی شرکت کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان گوادر کے راستے افغان ٹرانزٹ تجارت کے آغاز کے ساتھ ہی سی پیک کا فریق بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے اور بہت سے منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے۔
یلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو ایک عوامی فلاح و بہبود کا حامل پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے میں 130 ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے، سی پیک جو اس کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ،مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے کثیرمواقع پیدا کررہا ہے۔

