سینٹ الیکشن میں شکست سے حکومت کمزور ہوئی ہے، جاوید انتظار


اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینٹ الیکشن سے حکومت کمزور ہوئی۔کمزور حکومت ملک کو کمزور کر دیتی ہے۔ملک کمزور ہونے سے ریاست کمزور ہو جاتی ہے ۔حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے۔عوام حکومت سے ناخوش ہیں۔وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ اچھا ہے۔وزیراعظم عوام سے اعتماد کے ووٹ کے لیے مڈ ٹرم الیکشن میں جاتے تو زیادہ اچھا ہوتا ۔چیئرمین آزاد عوام تحریک سابق امیدوار قومی اسمبلی اسلام آباد جاوید انتظار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ منفی شرح ترقی اور مہنگی کی شرح میں فاصلہ بڑھ گیا ہے ۔جس سے غربت اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔عام آدمی کا معیار زندگی قابل رحم حد تک گر چکا ہے۔عام آدمی کی معاشی بحالی کا ایجنڈا حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے ہے۔